حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین وخطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف اکیڈمی میں نشست سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرکے مکان اور دکان بنائی اور لیزنگ کرائی ان کے مکانات اور دکانیں تو تباہ کی جارہی ہیں لیکن جن راشیوں اور لٹیروں نے ان غریبوں کو لوٹا اور کروڑوں اربوں لےکر بھاگ گئے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت کسی میں نہیں اگرعوام حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں تو وفاق اور صوبہ ایک دوسرے پر گولہ باری شروع کردیتا ہے اور عوام حیران و پریشان کھڑی رہ جاتی ہے۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر اور بیروزگار کرنے کے احکامات تو جاری کر دئیے لیکن ان لٹیروں اور راشیوں کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کیا جو کراچی کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں اور آج بھی کراچی کی لاش نوچنے کھسوٹنے میں مشغول ہیں اگر اس ہی طرح شہر کراچی کا یہی حال رہا تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمارا شہر جو روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھاتاریخی میں بدل جائے گا کیونکہ عوام کا اعتماف اب حکمرانوں سے اُٹھ چکا ہے لہذا حکومت کو چائیے کہ جن کر پٹ طاقتور افسران نے معصوم عوام کو دھوکا دیا اور اُن کی زندگی بھر کی جمع پو نجی کو اپنی عیاشی میں استعمال کیا اُن کے خلاف کاروائی کر کے عوام کو اُن کے جائز حقوق دلوائیں۔